انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** صرف الفاظ کی حفاظت بے معنی ہے قرآن کریم میں اگر معنوی تحریف کو راہ دی جائے اور حفاظت صرف نقوش کتابیہ کے تحفظ تک محدود ہو تو قرآن کی ابدی حفاظت کی بشارت ایک بے معنی بات ہو کر رہ جائے گی،الفاظ کی حفاظت خود مقصود نہیں ہوتی، ان کا تحفظ محض اس لیے ہوتا ہے کہ وہ معانی و مطالب کی حفاظت کا ذریعہ بن سکیں،الفاظ کا تحفظ معانی کی صحت کے لیے ہے اورحق ہے ؛کہ الفاظ کی ابدی حفاظت کی طرح اس کے معانی و مطالب کا تحفظ بھی اس وعدہ الہٰی اور عظیم پیشگوئی میں شامل ہے، اسی لیے اس وعدہ الہٰی میں اسے لفظ ذکر سے ذکر کیا گیا ہے جو ساتھ ساتھ معانی پر بھی دلالت کررہا ہے۔