انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** رمل کرتے وقت حضرت امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں رمل میں یہ دعاء بہتر سمجھتا ہوں۔ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْہُ حَجَّاً مَبْرُوْراً وَذَنْباً مَغْفُوراً وَسَعْیاً مَشْکُوراً ترجمہ: اے اللہ حج کو مقبول بنادے اور گناہوں کو معاف اورمحنت کو قابل جزا بنادے۔اوراخر کے چار چکروں میں یہ پڑھے. اللَّهُمَّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاعْفُ عَمَّا تَعْلَمُ وَأَنْتَ الأَعَزُّ الأَكْرَمُ اللَّهُمَّ آتِنَا فِى الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِى الآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ (سنن الکبری للبیھقی،باب القول فی الطواف،حدیث نمبر:۹۵۵۵) ترجمہ:اے اللہ ہماری مغفرت فرما،ہم پر رحم فرما اور معاف فرما جو آپ (گناہ جانتے ہیں) آپ ہی معزز اورکرم والے ہیں، اے اللہ ہمیں دنیا کی خوبیوں سے نواز اورعذاب دوزخ سے محفوظ فرما۔ انتباہ:طواف کے موقعہ پر ہر چکر کی جو دعا رائج ہے اس کی کوئی اصل اور سند نہیں ہے،اسے نہ پڑھ کر ان ماثورہ دعاؤں کا ورد رکھے،طواف کرتے وقت صرف ربنا آتنا کا ورد رکھے تو بھی بہتر ہے کہ یہی صحیح روایت میں ثابت ہے۔ (ہدایۃ السالک:۲/۹۳۹) طواف کے وقت، تلاوت یاذکر استغفار یادین دنیا کی جامع مسنون وماثور دعاؤں میں مشغول رہے۔ علامہ نووی نے لکھا ہے کہ مسنون دعائیں تلاوت سے بہتر اورغیر مسنون دعاؤں سے تلاوت بہتر ہے،ہر چکر کی دعائے طواف جو رائج ہے وہ غیر معتبر اوراسلاف کرام سے ثابت نہیں لہذا اسےنہ پڑھے۔ طواف کے دوران خانہ کعبہ کو دیکھنا جائز نہیں اکثر لوگ طواف کرتے ہوئے خانہ کعبہ کو دیکھتے رہتے ہیں یہ ممنوع ہے۔ (غنیۃ الناسک:۱۲۶)