انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
سُترہ کے مسائل واحکام بوقتِ ضرورت سُترہ کن طریقوں سے بنایا جا سکتا ہے؟ سترہ کم از کم ایک ہاتھ اونچا ہونا چاہئے، اس سے کم اونچائی کے اکتفاء میں اختلاف ہے، راجح قول یہ ہے کہ بقدر ذراع سترہ میسر نہ ہو تو اس سے کم بھی کافی ہے، بوقتِ ضرورت سترہ کی کئی صورتیں ہیں: مثلاً (۱) کوئی ایسی چیز جو ایک ذراع سے کم بلند ہو، (۲) چھڑی وغیرہ اگر کھڑی نہ ہوسکے تو لِٹا لینا، (۳)سامنے لکیر کھینچ لینا، چھڑی اور لکیر کا لمبائی میں قبلہ رخ ہونا زیادہ بہتر ہے، اگرچہ عرضاً بھی جائز ہے، (۴) جانماز یا کپڑا بچھاکر اس پر نماز پڑھنا، (۵) اگر دو آدمی گذرنا چاہیں تو ایک نمازی کے سامنے اس کی طرف پشت کرکے کھڑا ہوجائے اور دوسرا گذر جائے، پھر وہ اسی طرح نمازی کے سامنے ہوجائے اور پہلا گذر جائے، (۶) ایک قول مصحح یہ بھی ہے کہ چالیس ہاتھ (۹۰ مربع فٹ یا ۸/۳۶مربع میٹر) یا اس سے بڑی مسجد اور صحراء میں موضعِ سجود سے ہٹ کر گذرنا بدون سُترہ جائز ہے۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۴۱۰، زکریا بکڈپو، دیوبند)