انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** اصلاح عقائد ذہب کی بنیاد صحت عقائد پر ہے،اس میں فتور پیدا ہونے سے مذہب کی پوری عمارت متزلزل ہوجاتی ہے،حضرت حسنؓ کو عقیدہ کی درستی اوراس کی اصلاح کا ہمیشہ خیال رہا اس بارہ میں آپ نہایت سختی سے کام لیتے تھے شیعیان علی میں ایک جماعت کا عقیدہ تھا کہ حضرت علیؓ نے عام انسانوں کی طرح وفات نہیں پائی، اوروہ قیامت سے پہلے ہی زندہ ہوجائنگے، حضرت حسنؓ کو اس کی اطلاع ہوئی تو فرمایا، یہ لوگ جھوٹے ہیں،خدا کی قسم ایسے لوگ کبھی شیعہ نہیں ہوسکتے اگر ہم کو یقین ہوتا کہ آپ عنقریب ظاہر ہوں گے تو نہ ان کی میراث تقسیم کرتے نہ ان کی عورتوں کا عقد ثانی کرتے۔ (طبقات ابن سعد تذکرہ علیؓ بن حسینؓ)