انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** سیرت سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم ہم اِس عنوان﴾ سیرت﴿ کے تحت آنحضرتﷺ کی حیاتِ مبارکہ کو خاص طور پر تین اسلوب میں پیش کرنے کی کوشش کریں گے، (۱)ماہ وسن کے آئینہ میں:یعنی آنحضرتﷺ کی حیاتِ مبارکہ کے کس ماہ وسن میں کیا کیا حالات وواقعات پیش آئے تھے اُن کو ماہ و سن کی تعیین کے ساتھ مستند حوالوں کے ذریعہ پیش کیاجائےگا، (۲)عناوین کے آئینہ میں: مثلاً آنحضرتﷺ کی عبادت کیسی ہوتی تھی؟ اس میں کن چیزوں کی رعایت فرماتے تھے؟ اور ادائیگی عمل کے وقت آپﷺ کی کیفیات واحساسات کیا ہوتے تھے؟ ان تمام کوعنوان دےکر دلکش اسلوب میں پیش کرنے کی کوشش کی جائےگی، (۳)آنحضرتﷺ کی حیات مبارکہ نسبتوں کے آئینہ میں:یعنی آنحضرت ﷺ کوجس کسی کے ساتھ جو بھی نسبت لگتی تھی، اس میں آپ ﷺکا اسوہ حسنہ کیا ہوتا تھا ؟اور آپﷺ اس کے ساتھ کس طرح حسنِ سلوک کے ساتھ پیش آیا کرتے تھے؟اس کومختلف عناوین کےتحت بہترین اسلوب میں پیش کرنے کی کوشش کی جائیگی ،تاکہ ہم بھی اپنی زندگی کے اُن متعلقہ نسبتوں کا احساس کرسکیں اور آنحضرت ﷺ کی اتباع میں ویسے ہی حسنِ سلوک کے ساتھ پیش آئیں جیسے حضوراکرمﷺ پیش آیا کرتے تھے ، تاکہ ہماری ہر ادا اپنے محبوب کے رنگ میں رنگ جائے،اوراِسی طرح آنحضرتﷺکےمعجزات جو کائنات کے ہرعالم میں ظاہر ہوئے ہیں ،اُن کوبھی مختلف عناوین کے تحت پیش کیا جارہا ہے،نیز آنحضرتﷺ کی حیاتِ مبارکہ سے متعلق اہم مضامین وکتابیں بھی پیش کی جاتی رہیں گی۔ نوٹ:اگر آپ کے پاس اس سلسلہ کا مستند مواد یا کتاب pdf فائل کی شکل میں موجود ہوں تو ہم کوبھیج کرقرآن کریم کی آیت ﴾ تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى)﴿ مومنوں کی صفات میں سے ایک صفت یہ ہے کہ وہ( بھلائی اور پرہیزگاری کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں کا مصداق بنیں،اگر انتظامیہ مناسب خیال کرے تو ان شاءاللہ تعالی اس کو سائٹ پر ڈالا جائےگا۔