انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** کسی کو سخت مبتلائے مرض دیکھے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جب تم کسی کو سخت مبتلائے مرض دیکھو تو یہ پڑھو: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا اَبْتَلَاکَ بِہ وَفَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلاً ترجمہ: تعریف اس اللہ کی جس نے عافیت دی،اس سے جس میں تم کو مبتلا کیا اور تمام مخلوق پر ہمیں فضیلت دی جس کو اس نے پیدا کیا۔ حضرت عمرؓ کی روایت میں ہے کہ جو شخص کسی مبتلاء مرض کو دیکھ کر یہ دعا پڑھے گا وہ اس مرض سے محفوظ رہے گا۔ (اذکار نووی:۲۵۸)