انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نفل نماز میں سہو ہوجائے تو سجدۂ سہو کرے یا نہ کرے؟ نفل نماز شروع کرنے کے بعد واجب ہوجاتی ہے اور یہ کچھ نماز ہی پر موقوف نہیں، تمام ہی عبادتیں نفل کے طور پر شروع کی جائیں تو شروع کرنے کے بعد ان کو پوراکرنا واجب ہوجاتا ہے، یہاں تک کہ اگر تکمیل سے پہلے توڑدیں تو قضاء واجب ہوتی ہے، اس لئے فرض نماز ہویا نفل سجدۂ سہو جن امور سے واجب ہوتا ہے ان کے پائے جانے سے سجدۂ سہو لازم ہوگا، دونوں کا حکم ایک ہی ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۴۴۵،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۴۰۹، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)