انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** غسل کی قسمیں اور اس کے احکام غسل کی تین قسمیں ہیں: (۱) فرض (۲) مسنون (۳) مستحب غسل کب فرض ہوتا ہے؟ چار چیزوں میں سے کسی ایک چیز کی وجہ سے غسل فرض ہوتا ہے۔ (۱) جنبی انسان پر غسل فرض ہوتا ہے۔حوالہ وَإِنْ كُنْتُمْ جُنُبًا فَاطَّهَّرُوا (المائدة:۶) بند (۲) عورت پر جب حیض سے پاک ہو تو غسل فرض ہوتا ہے۔حوالہ عَنْ عَائِشَةَأَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ كَانَتْ تُسْتَحَاضُ فَسَأَلَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ ذَلِكِ عِرْقٌ وَلَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ فَإِذَا أَقْبَلَتْ الْحَيْضَةُ فَدَعِي الصَّلَاةَ وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْتَسِلِي وَصَلِّي (بخاري بَاب إِقْبَالِ الْمَحِيضِ وَإِدْبَارِهِ ۳۰۹) بند (۳) عورت پر جب نفاس سے پاک ہو تو غسل فرض ہوتا ہے۔ حوالہ عن عمر قال :تنتظر النفساء أربعين ليلة ثم تغتسل (كنز العمال النفاس ۱۱۰۹/۹) بند (۴) زندوں پر مردہ کو غسل دینا فرض ہوتا ہے۔حوالہ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ الْأَنْصَارِيَّةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ تُوُفِّيَتْ ابْنَتُهُ فَقَالَ اغْسِلْنَهَا ثَلَاثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ(بخاري بَاب غُسْلِ الْمَيِّتِ وَوُضُوئِهِ بِالْمَاءِ وَالسَّدْرِ ۱۱۷۵) بند غسل کب مسنون ہوتا ہے؟ چار چیزوں کی وجہ سے غسل مسنون ہوتا ہے۔ (۱) جمعہ کی نماز کے لئے ۔ حوالہ عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَقٌّ عَلَى الْمسلمينَ أَنْ يَغْتَسِلُوا يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَلْيَمَسَّ أَحَدُهُمْ مِنْ طِيبِ أَهْلِهِ فَإِنْ لَمْ يَجِدْ فَالْمَاءُ لَهُ طِيبٌ (ترمذي بَاب مَا جَاءَ فِي السِّوَاكِ وَالطِّيبِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ۴۸۶) بند (۲) عیدین کی نماز کے لئے ۔ حوالہ عَنْ الْفَاكِهِ بْنِ سَعْدٍ وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَغْتَسِلُ يَوْمَ الْفِطْرِ وَيَوْمَ النَّحْرِ وَيَوْمَ عَرَفَةَ (ابن ماجہ،باب ماجاء فی الاغتسال فی العیدین، حدیث نمبر:۱۳۰۶) بند (۳) احرام کے لئے ۔ حوالہ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَجَرَّدَ لِإِهْلَالِهِ وَاغْتَسَلَ (ترمذي بَاب مَا جَاءَ فِي الِاغْتِسَالِ عِنْدَ الْإِحْرَامِ ۷۶۰) بند (۴) حاجیوں کے لئے عرفہ میں سورج ڈھلنے کے بعد ۔ حوالہ عَنْ الْفَاكِهِ بْنِ سَعْدٍ وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَغْتَسِلُ يَوْمَ الْفِطْرِ وَيَوْمَ النَّحْرِ وَيَوْمَ عَرَفَةَ (ابن ماجه بَاب مَا جَاءَ فِي الِاغْتِسَالِ فِي الْعِيدَيْنِ: ۱۳۰۶) عن عبد الرحمن بن يزيد قال :اغتسلت مع ابن مسعود يوم عرفة تحت الأراك (المعجم الكبير عبد الله بن مسعود الهذلي ۳۰۷/۹) بند غسل کب مستحب ہوتا ہے؟ مندرجہ ذیل صورتوں میں غسل مستحب ہوتا ہے۔ شعبان کی پندرھویں رات میں۔ حوالہ أتانى حبيبى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - ليلة النصف من شهر شعبان فآوى إلى فراشه ثم قام فأفاض عليه الماء ثم خرج مسرعا فخرجت فى أثره فإذا هو ساجد ويقول فى سجوده سجد لك سوادى وخيالى وآمن بك فؤادى هذه يداى أنا جنيت على نفسى فاغفر لى ذنوبى فإنه لا يغفر الذنب العظيم غيرك يارب العرش العظيم فرجعت إلى مكانى فما لبث أن رجع إلى فقلت بأبى أنت وأمى يا رسول الله لقد رأيت منك فى هذه الليلة ما لم أر منك قبلها قال يا حميراء هذه الليلة ليلة النصف من شهر شعبان لله فيها مائة ألف عتيق من النار وبعدد شعر معزى كلب وهى التى يطلع الله خلقه أما من تائب فأتوب عليه أما من مستغفر فأغفر له وفيها يفرق كل أمرحكيم(جامع الاحاديث مسند عائشة: ۴۸۶/۳۹) مذکورہ روایت سے اس رات کی اہمیت معلوم ہوتی ہے، اس لیے اس رات کوجاگنے وغیرہ کے لیے غسل کرلینا مستحب قرار دیا گیا ہے؛ جیسا کہ بعض فقہاء نے کہا ہے: وفي ليلة براءة: وهي ليلة النصف من شعبان، لإحيائها وعظم شأنها؛ إذ فيها تقسم الأرزاق والآجال(الفقه الاسلامي وادلته الأغسال المسنونة: ۴۸۰/۱) بند شب قدر میں۔حوالہ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ يَقُمْ لَيْلَةَ الْقَدْرِ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ (بخاري بَاب قِيَامُ لَيْلَةِ الْقَدْرِ مِنْ الْإِيمَانِ: ۳۴) اس رات کے سلسلے میں تومستقل سورۃ القدر نازل کی گئی اور مذکورہ حدیث کے علاوہ بہت ساری احادیث میں اس کی فضیلت آئی ہے؛ لہٰذا اس کے استقبال اور اپنے گناہوں کی مغفرت عبادت وغیرہ کے لیے غسل کرلینا چاہیے، بند سورج گہن کی نماز کے لئے اور چاند گہن کی نماز کے لئے ، بارش طلب کرنے کے لئے پڑھی جانے والی نماز کے لئے۔ حوالہ عَنْ عِكْرِمَةَ أَنَّ أُنَاسًا مِنْ أَهْلِ الْعِرَاقِ جَاءُوا فَقَالُوا يَا ابْنَ عَبَّاسٍ أَتَرَى الْغُسْلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَاجِبًا قَالَ لَا وَلَكِنَّهُ أَطْهَرُ وَخَيْرٌ لِمَنْ اغْتَسَلَ وَمَنْ لَمْ يَغْتَسِلْ فَلَيْسَ عَلَيْهِ بِوَاجِبٍ وَسَأُخْبِرُكُمْ كَيْفَ بَدْءُ الْغُسْلِ كَانَ النَّاسُ مَجْهُودِينَ يَلْبَسُونَ الصُّوفَ وَيَعْمَلُونَ عَلَى ظُهُورِهِمْ وَكَانَ مَسْجِدُهُمْ ضَيِّقًا مُقَارِبَ السَّقْفِ إِنَّمَا هُوَ عَرِيشٌ فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي يَوْمٍ حَارٍّ وَعَرِقَ النَّاسُ فِي ذَلِكَ الصُّوفِ حَتَّى ثَارَتْ مِنْهُمْ رِيَاحٌ آذَى بِذَلِكَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا فَلَمَّا وَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِلْكَ الرِّيحَ قَالَ أَيُّهَا النَّاسُ إِذَا كَانَ هَذَا الْيَوْمَ فَاغْتَسِلُوا وَلْيَمَسَّ أَحَدُكُمْ أَفْضَلَ مَا يَجِدُ مِنْ دُهْنِهِ وَطِيبِهِ (ابوداود بَاب فِي الرُّخْصَةِ فِي تَرْكِ الْغُسْلِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ: ۲۹۹) جمعہ کے دن نماز كے لیے بلاغسل جمع ہونے میں ایک دوسرے کوپسینہ کی بوکی وجہ سے تکلیف پہنچ نے کا خطرہ تھا؛ اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل، تیل اور خوشبو لگانے کا حکم دیا تھا اور سورج گہن، چاند گہن اور بارش طلبی کی نماز میں بھی لوگوں کے جمع ہونے میں مذکورہ خطرہ درپیش ہے؛ اس لیے غسل کومستحب کہا گیا۔ بند گھبراہٹ کے وقت، تاریکی کے وقت ، سخت آندھی کے وقت ۔ حوالہ وَأَمَّا عَادٌ فَأُهْلِكُوا بِرِيحٍ صَرْصَرٍ عَاتِيَةٍ (الحاقة: ۶)مذکورہ آیت کے علاوہ بہت ساری آیات واحادیث وغیرہ میں سخت آندھی کے ذریعہ عذاب دینا وارد ہے؛ اوریہ تینوں اوقات اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہونے، اس کے عذاب سے بچنے اور اس کے رحم وکرم کے طالب بننے کے ہیں، اس کے لیے بارگاہِ خداوندی میں غسل کرکے صاف وشفاف ہوکر حاضر ہونا چاہیے۔ بند نئے کپڑے پہنتے وقت۔ حوالہ عن سَعِيد بْن الْمُسَيَّبِ يَقُولُ إِنَّ اللَّهَ طَيِّبٌ يُحِبُّ الطَّيِّبَ نَظِيفٌ يُحِبُّ النَّظَافَةَ كَرِيمٌ يُحِبُّ الْكَرَمَ جَوَادٌ يُحِبُّ الْجُودَ فَنَظِّفُوا أُرَاهُ قَالَ أَفْنِيَتَكُمْ وَلَا تَشَبَّهُوا بِالْيَهُودِ (ترمذي بَاب مَا جَاءَ فِي النَّظَافَةِ: ۲۷۲۳) مذکورہ روایت سے معلوم ہوا کہ نظافت پسندیدہ چیز ہے، نئے کپڑے بغیرغسل کے پہنے میں جسم کے میل وغیرہ سے آلودہ ہونے کا حطرہ ہے، غسل کرکے پہننے میں زیادہ نظافت ہے؛ اس لیے غسل کرلینا چاہیے، بند گناہوں سے توبہ کرنے والوں کے لئے۔ حوالہ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ التَّائِبُ مِنْ الذَّنْبِ كَمَنْ لَا ذَنْبَ لَهُ (ابن ماجه بَاب ذِكْرِ التَّوْبَةِ: ۴۲۴۰) مذکورہ روایت سے معلوم ہوا کہ گناہ سے توبہ کرنے والا پاک وصاف ہوجاتا ہے؛ ایسی حالت میں ظاہر میں بھی غسل کرکے پاک صاف ہونے کومستحب قرار دیا گیا، بند سفر سے آنے والے کے لئے ۔ حوالہ عن سَعِيد بْن الْمُسَيَّبِ يَقُولُ إِنَّ اللَّهَ طَيِّبٌ يُحِبُّ الطَّيِّبَ نَظِيفٌ يُحِبُّ النَّظَافَةَ كَرِيمٌ يُحِبُّ الْكَرَمَ جَوَادٌ يُحِبُّ الْجُودَ فَنَظِّفُوا أُرَاهُ قَالَ أَفْنِيَتَكُمْ وَلَا تَشَبَّهُوا بِالْيَهُودِ (ترمذي بَاب مَا جَاءَ فِي النَّظَافَةِ: ۲۷۲۳) مذکورہ روایت پاک صاف رہنے کی تعلیم دیتی ہے؛ چونکہ سفر سے انسان گردوغبار وغیرہ میں ملوث ہوکر بے صاف ہوجاتا ہے؛ اس لیے غسل کرلينے كو مستحب قرار ديا گیا؛ بند مدینہ منورہ میں داخل ہونے والے کے لئے۔ حوالہ عَنْ حَاطِبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم - « مَنْ زَارَنِى بَعْدَ مَوْتِى فَكَأَنَّمَا زَارَنِى فِى حَيَاتِى(دار قطني الحج: ۲۷۲۶) مذکورہ روایت سے معلوم ہوا کہ مدینہ منورہ جاکر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرنا گویا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات میں ملاقات کرنا ہوا توحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات کے لیے غسل کرکے صاف ستھرا ہوکر جانا چاہیے؛ اس کے علاوہ مدینہ منورہ کی بھی بہت ساری فضیلتیں ہیں اس کی تعظیم کے لیے بھی غسل کرلینا چاہیے؛ جیسا کہ علامہ وھبۃ الزحیلی نے لکھا ہے: ويندب الغسل أيضاً لدخول المدينة تعظيماً لحرمتها، وقدومه على حضرة النبي صلّى الله عليه وسلم . (الفقه الاسلامي وادلته الأغسال المسنونة: ۴۷۸/۱) بند مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کا ارادہ کرنے والے کے لئے۔حوالہ عَنْ نَافِعٍ قَالَ كَانَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَاإِذَا دَخَلَ أَدْنَى الْحَرَمِ أَمْسَكَ عَنْ التَّلْبِيَةِ ثُمَّ يَبِيتُ بِذِي طِوًى ثُمَّ يُصَلِّي بِهِ الصُّبْحَ وَيَغْتَسِلُ وَيُحَدِّثُ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ(بخاري بَاب الِاغْتِسَالِ عِنْدَ دُخُولِ مَكَّةَ ۱۴۷۰ ) بند قربانی کے دن صبح مزدلفہ میں ٹہرتے وقت ، طواف زیارت کے لئے۔ حوالہ عَنْ عِكْرِمَةَ أَنَّ أُنَاسًا مِنْ أَهْلِ الْعِرَاقِ جَاءُوا فَقَالُوا يَا ابْنَ عَبَّاسٍ أَتَرَى الْغُسْلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَاجِبًا قَالَ لَا وَلَكِنَّهُ أَطْهَرُ وَخَيْرٌ لِمَنْ اغْتَسَلَ وَمَنْ لَمْ يَغْتَسِلْ فَلَيْسَ عَلَيْهِ بِوَاجِبٍ وَسَأُخْبِرُكُمْ كَيْفَ بَدْءُ الْغُسْلِ كَانَ النَّاسُ مَجْهُودِينَ يَلْبَسُونَ الصُّوفَ وَيَعْمَلُونَ عَلَى ظُهُورِهِمْ وَكَانَ مَسْجِدُهُمْ ضَيِّقًا مُقَارِبَ السَّقْفِ إِنَّمَا هُوَ عَرِيشٌ فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي يَوْمٍ حَارٍّ وَعَرِقَ النَّاسُ فِي ذَلِكَ الصُّوفِ حَتَّى ثَارَتْ مِنْهُمْ رِيَاحٌ آذَى بِذَلِكَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا فَلَمَّا وَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِلْكَ الرِّيحَ قَالَ أَيُّهَا النَّاسُ إِذَا كَانَ هَذَا الْيَوْمَ فَاغْتَسِلُوا وَلْيَمَسَّ أَحَدُكُمْ أَفْضَلَ مَا يَجِدُ مِنْ دُهْنِهِ وَطِيبِهِ (ابوداود بَاب فِي الرُّخْصَةِ فِي تَرْكِ الْغُسْلِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ: ۲۹۹) عن سَعِيد بْن الْمُسَيَّبِ يَقُولُ إِنَّ اللَّهَ طَيِّبٌ يُحِبُّ الطَّيِّبَ نَظِيفٌ يُحِبُّ النَّظَافَةَ كَرِيمٌ يُحِبُّ الْكَرَمَ جَوَادٌ يُحِبُّ الْجُودَ فَنَظِّفُوا أُرَاهُ قَالَ أَفْنِيَتَكُمْ وَلَا تَشَبَّهُوا بِالْيَهُودِ (ترمذي بَاب مَا جَاءَ فِي النَّظَافَةِ: ۲۷۲۳) صبح مزدلفہ میں ٹہرنا اور طواف زیارت یہ دونوں حج کے اعمال میں سے ہیں، جن میں مجمع کثیر ہوتا ہے، حدیث میں مذکور خطرہ يہاں اشد درجہ میں ہے؛ اس لیے غسل کرلیں اور نظافت بھی حاصل ہوجائیگی جو مطلوب اور محبوب ہے، بند میت کو غسل دینے والے کے لئے ۔حوالہ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ غَسَّلَ الْمَيِّتَ فَلْيَغْتَسِلْ وَمَنْ حَمَلَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ(ابوداود بَاب فِي الْغُسْلِ مِنْ غَسْلِ الْمَيِّتِ ۲۷۴۹) بند پچھنا لگوانے کے بعد۔حوالہ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا حَدَّثَتْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَغْتَسِلُ مِنْ أَرْبَعٍ مِنْ الْجَنَابَةِ وَيَوْمَ الْجُمُعَةِ وَمِنْ الْحِجَامَةِ وَمِنْ غُسْلِ الْمَيِّتِ(ابوداود بَاب فِي الْغُسْلِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ۲۹۴) بند جنون سے افاقہ ہو جانے والے کے لئے ،اسی طرح بیہوشی اور نشہ سے افاقہ ہو جانے والے کے لئے غسل کرنا مستحب ہے۔ حوالہ عن الحسن قال إذا أفاق المجنون اغتسل(مصنف عبد الرزاق باب النوم في الصلاة والمجنون إذا عقل ۱۳۲/۱) عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ فَقُلْتُ أَلَا تُحَدِّثِينِي عَنْ مَرَضِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ بَلَى ثَقُلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَصَلَّى النَّاسُ قُلْنَا لَا هُمْ يَنْتَظِرُونَكَ قَالَ ضَعُوا لِي مَاءً فِي الْمِخْضَبِ قَالَتْ فَفَعَلْنَا فَاغْتَسَلَ (بخاري بَاب إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ ۶۴۶) بند پاک ہونے کی حالت میں مسلمان ہونے والے کے لئے ، ہاں! اگر مسلمان ہونے والا جنبی ہو تو اس پر غسل فرض ہے۔ حوالہ عن أبي هريرة أن ثمامة الحنفي أسر فكان النبي صلى الله عليه وسلم يعود إليه فيقول:"ما عندك يا ثمامة؟" فيقول إن تقتل تقتل وإن تمن تمن على شاكر وإن ترد المال تعطه ما شئت قال فكان أصحاب النبي صلى الله عليهوسلم يحبون الفداء ويقولون ما نصنع بقتل هذا فمر به النبي صلى الله عليه وسلم يوما فأسلم فبعث به إلى حائط أبي طلحة فأمره أن يغتسل فاغتسل وصلى ركعتين(صحيح ابن حبان باب غسل الكافر إذا أسلم ۴۲/۴) وَإِنْ كُنْتُمْ جُنُبًا فَاطَّهَّرُوا (المائدة:۶) مذکورہ آیت میں مسلم اور نومسلم کا فرق کئے بغیر مطلقاً جنبی کوپاکی حاصل کرنے کا حکم دیا گیا ہے؛ اس لیے نومسلم جنبی کے لیے بھی غسل کے ذریعہ پاکی حاصل کرنا فرض ہے، بند