انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ابن تومرت کا دعویٔ مہدویّت چند روز کے بعد ابن تومرت نے مہدی موعود ہونے کا دعویٰ کیا اور اپنے مریدین کے طبقات مقرر کئے،طبقۂ اول کے لوگوں کو مہاجرین اورطبقہ دوم کے لوگوں کو مومنین کا خطاب دیا،اسی طرح سات یا آٹھ طبقات قائم کئے،جب جمعیت بڑھ گئی تو عبدالمومن کو سپہ سالار بناکر سلطنتِ مرابطین کے خلاف جنگی کاروائیاں شروع کیں،پہلے مقابلے میں مومنین کی جماعت کو شکست ہوئی مگر بعد میں انہوں نے مخالفت اورزور آزامائی کا سلسلہ برابر جاری رکھا،نوبت یہاں تک پہنچی کہ ملک مراقش کے ایک معقول حصے پر ابن تومرت کا قبضہ ہوگیا، ابن تو مرت نے ۵۱۷ھ میں ابن تومرت نے وفات پائی اورمرنے سے پہلے عبدالمومن کو امیر المومنین کا خطاب دے کر اپنا ولی عہد وجانشین مقرر کیا،یہ وہ زمانہ تھا کہ ابنِ تومرت کی حکومت مرابطین کی مد مقابل اورخوب طاقتور بن چکی تھی۔