انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** اخلاق وعادات امیر معاویہؓ کو مہاجرین اولین کے زمرہ میں ہونے کا شرف حاصل نہ تھا ؛بلکہ وہ فتح کے بعد اسلام لانے والوں میں تھے ،اس لئے قبول اسلام کے بعد ان کو فیضان نبویﷺ سے مستفید ہونے کا زیادہ موقعہ نہ ملا، یہی وجہ ہے کہ مہاجرین اولین کی طرح وہ اخلاق نبویﷺ کا مکمل نمونہ نہ بن سکے تاہم وہ صحابی رسول ﷺ تھے اورایسے صحابی تھے جن کے لئے زبان رسالت نے یہ دعا فرمائی تھی کہ: خدایا معاویہ کو ہادی اور مہدی بنا اور ان کے ذریعے سے ہدایت کر،اس دعائے مستجاب کے اثر سے ان کا دامن اخلاقی فضائل سے خالی نہ تھا۔