انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کیا حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو حضرت علیؓ نے غسل دیا تھا؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بعد وفات بی بی فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کوغسل دیا تھا؛ اولاً: اس روایت میں کلام ہے؛ ثانیاً: اس کا محمل انتظام واہتمام ہے، ثالثاً: یہ خصوصیتِ مقام ہے، جس کا اظہار عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے انکار کے جواب میں حضرت علیؓ نے فرمایا، جیسا کہ رد المحتار میں ہے: أَلَاتَرَى ﴿ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لَمَّا اعْتَرَضَ عَلَيْهِ بِذَلِكَ أَجَابَهُ بِقَوْلِهِ: أَمَاعَلِمْت أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إنَّ فَاطِمَةَ زَوْجَتُك فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ﴾ فَادِّعَاؤُهُ الْخُصُوصِيَّةَ دَلِيلٌ عَلَى أَنَّ الْمَذْهَبَ عِنْدَهُمْ عَدَمُ الْجَوَازِ۔ (ردالمحتار، کتاب الصلاۃ، باب الجنائز:۲/۱۹۸، مکتبہ سعید۔ شامیۃ:۱/۵۷۶) (فتاویٰ محمودیہ:۸/۴۹۴،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۲۵۵، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی۔)