انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** عام مسنون دعائیں جانور سرکش ہوجائے تو یہ دعا پڑھے حضرت ابن عباسؓ سے مروی ہے کہ جب کسی کا جانور پریشان کرے مثلاً (دودھ نہ دے،پیر مارے وغیرہ)تویہ آیت اس کے کان میں پڑھے: اَفَغَیْرَدِیْنَ اللہِ یَبْغُوْنَ وَلَہُ اَسْلَمَ مَنْ فِیْ السَّمٰواتِ وَالْاَرْضِ طَوْعاً وَکَرْھاً وَاِلَیْہِ یُرْجَعَوْنْ (الاتقان للسیوطی:۲/۲۱۰) ترجمہ:اب کیا یہ لوگ اللہ کےدین کے علاوہ کسی اور دین کی تلاش میں ہیں؛حالانکہ آسمانوں اور زمین میں جتنی مخلوقات ہیں ان سب نے اللہ ہی کے آگے گردن جھکا رکھی ہے(کچھ نے)خوشی سے اور (کچھ نے)ناچار ہوکراور اسی کی طرف سب لوٹ کر جائیں گے۔ فائدہ:جانوروں کو نرم اورمطیع کرنے کے لئے یہ دعا بہت مؤثر ہے دودھ میں بھی زیادتی ہوتی ہے،تعویذ بنا کر گلے میں بھی باندھا جاسکتا ہے۔