انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
لکنت دور کرنے کی دعاء کیا ہے؟ سیدنا حضرت موسی علیہ السلام کے بارے میں منقول ہے کہ آپؑ کی زبان میں لکنت تھی، قرآن میں آپؑ کی دعاء موجود ہے: رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي o وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي o وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِنْ لِسَانِي o يَفْقَهُوا قَوْلِي o میرے پروردگار! میرے لئے میرے سینہ کو کھول دیجئے اور میرے لئے میرے معاملہ کو آسان فرمادیجئے اور میری زبان کے بندھ کو کھول دیجئے، (یعنی رکاوٹ کو دور فرمادیجئے) تاکہ لوگ میری بات کو سمجھ سکیں۔ آپ زیادہ سے زیادہ اس دعاء کو پڑھا کریں، بعض مشائخ کا خیال ہے کہ اس کے لئے پانچوں نماز کے بعد ۲۱/مرتبہ اس آیت کا پڑھنا بہت مفید ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۹۱،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)