انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ۳۱ھ کے واقعات دربار خلافت سے جو احکام جاری ہوئے اُن کے مواق ہرم بن حیان لشکری،ہرم حیان عبسی حرث بن راشد بلادفارس کے اضلاع میں احنف بن قیس خراسان میں اور حبیب بن قرہ مرو میں، خالد بن عبداللہ بلخ میں ،قیس بن بیرہ طوس میں عامل مقرر ہوئے،خراسان کے کئی شہروں میں بغاوت نمودار ہوئی،عبداللہ بن عامر نے فوج کشی کرکے تمام بغاوتوں کو فرو کیا پھر نیشا پور پر چڑھائی کرکے وہاں کے سرکشوں کو درست کیا،نیشا پور سے فارغ ہوکر حضرت عبداللہ بن عامرؓ نے ایک لشکر سرخس کی طرف روانہ کیا اورایک جمعیت لے کر خود ہرات کی جانب گئے،ہرات کو فتح کرکے بلخ وطبرستان کی بغاوتوں کو فرو کیا،اس کے بعد کرمان سجستان اورفارس کے صوبوں میں جاکر وہاں کے تمام سرکشوں کو مطیع ومنقاد کیا،اس طرح تمام بلاد ایران وعراق میں عبداللہ بن عامر کی دھاک بیٹھ گئی اورلوگ اُن کے نام سے خوف کھانے لگے۔