انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** تبلیغِ اسلام شعبان ۶ھ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبدالرحمن بن عوفؓ، کو نواح دومۃ الجندل کی طرف تبلیغِ اسلام کے لئے روانہ کیا،یہاں کے باشندے ابھی تک مسلمان نہ ہوئے تھے،ان کا ایک سردار اصیغ بن عمر کلبی عیسائی مذہب کا پیرو تھا، حضرت عبدالرحمن بن عوفؓ کی تبلیغ کا نتیجہ یہ ہوا کہ اصیغ نے اسلام قبول کیا، اُس نواح کے اکثر باشندوں نے اس سردار کی تقلید کی بعض سردار جنہوں نے اسلام قبول نہ کیا جزیہ دینے پر رضا مند ہوگئے، اصیغ کی بیٹی تماصرنامی کا نکاح حضرت عبدالرحمن بن عوف ؓ سے ہوا، اسی کے بطن سے ابو سلمہؓ نامی فقیہ جو اکابرِ تابعین میں شمار کئے جاتے ہیں پیدا ہوئے۔