انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** محدثین سلف کا احترام مذکورہ سابقہ مثال سے یہ نہ سمجھیں کہ راویوں پر جس طرح جی میں آئے زبان کھولدیں؛ ہرگز نہیں، جس طرح اپنے زمانہ کے اساتذہ اور اکابر کا احترام کرنا ضروری سمجھا جاتا ہے؛ اسی طرح محدثین سلف کا بھی اور ان تمام رواۃ حدیث کا بھی ادب واحترام لازم ہے، محدثین کرام نے احادیث کی تخریج بڑی کاوشوں اور محنتوں سے فرمائی ہے؛ اس لیے ان احادیث پر عملی بحث کے دوران کوئی ناشائستہ جملہ زبان سے نہ نکلنے پائے، ہاں جرح وتعدیل یاراویوں کی تحقیق اپنی جگہ مسلم ہے؛ لیکن ان میں بھی ایک محدث کا دوسرے محدث سے موازنہ کرتے وقت کوئی بے ادبی کا پہلو نہ آجائے، عام طور پر لوگ اس سے غافل رہتے ہیں اس میں احتیاط کی اشد ضرورت ہے۔