انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
جوتا یاچپل پہن کرنماز جنازہ پڑھنا کیسا ہے؟ نماز جنازہ یاکسی اور نماز کی حالت میں اگرجوتا یاچپل پاؤں میں ہوتواس میں کوئی بڑی قباحت نہیں، خود رسول ﷺ سے جوتوں سمیت نماز پڑھنا ثابت ہے؛ البتہ یہ ضروری ہے کہ جوتے چپل پاک ہوں، کوئی ناپاکی نہ لگی ہو، ہاں اگرچپل اُتارلی جائے اور اس کے اوپر پاؤں رکھا جائے اور نچلے حصے میں نجاست لگی ہو تومضائقہ نہیں، فقہاء نے ایسی اشیاء پر نماز کودرست قرار دیا ہے جس کی بالائی سطح پاک ہو؛ گونیچے کی سطح میں نجاست لگی ہو؛ غالباً اسی لئے احتیاطاً بعض حضرات ننگے پاؤں یاجوتے چپل پرپاؤں رکھ کرنماز جنازہ میں کھڑے ہوتے ہیں؛ اس طرح کی احتیاط مناسب ہے؛ تاہم اگرجوتے کے پاک ہونے کا یقین ہوتوجوتا پہن کرنماز پڑھنے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۱۸۰،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)