انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** روضہ اقدس پر صلوٰۃ وسلام قاضی عیاض نے شفاء میں بیان کیا ہے کہ ابن فدیک (جو صحاح ستہ کے راوی ہیں) کی یہ روایت ہے کہ جو شخص نبی پاک ﷺ کے قبر اطہر پر کھڑے ہوکر یہ آیت کریمہ پڑھے : اِنَّ اللہَ وَمَلَائِکَتَہُ یُصَلُّونَ عَلی النَّبِیِّ الخ پھر کہے ۷۰ مرتبہ صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ یَا مُحَمَّدٍ تو فرشہ کہتا ہے،اے شخص اللہ پاک بھی تم پر نازل فرماتے ہیں اورتمہاری تمام ضرورتیں پوری کردی جائیں گی۔ ملا علی قاریؒ نے اس کی شرح میں لکھا ہے کہ پوری آیت کریمہ پڑھنے کے بعد ۷۰ مرتبہ صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ یَا نَبِیَّ اللہِ پڑھے تو دین کی تمام ضرورتیں پوری کردی جاتی ہیں۔