انوار اسلام |
س کتاب ک |
فجر کی اذان میں الصَّلَاۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ کہنا بھول جائے یا چھوڑدےتواس اذان کا اعتبار ہوگا یا نہیں ؟ فجر کی اذان میں الصَّلَاۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ کہنا مستحب ہے، جان بوجھ کر تو نہیں چھوڑنا چاہئے؛ لیکن اگر یاد نہیں رہا یا جان بوجھ کر چھوڑ دیا تب بھی اذان ہوگئی، دوبارہ نہیں کہی جائےگی۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۱۶۲، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)