انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت ابو محمد مروزیؒ (۱)ابلیس پانچ خصائل کی وجہ سے بد بخت ہوا،اول :اس نے اپنے گناہ کا اقرار نہ کیا ، دوم : وہ گناہ پر نادم بھی نہ ہوا، سوم نہ اس نے اپنے نفس کو ملامت کی ، چہارم :اور نہ استغفار کیا نہ توبہ کی، پنجم : اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی رحمت سے مایوس ہوگیا ۔ اس کے بر عکس حضرت آدم ؑ پانچ خصائل کے باعث سعید ہوگئے ، اول : انہوں نے اپنے گناہ کااقرار کیا ، دوم : گناہ پر ندامت اٹھائی ، سوم : اپنے نفس کو ملامت کیا ، چہارم: فی الفور توبہ کی ، پنجم: اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی رحمت سے نا امید نہ ہوئے ۔