انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
قضائے حاجت کے تقاضے کی حالت میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ اگر نماز قضاء ہونے کا خطرہ ہو تو نماز پڑھ لے اور اگر قضاء ہونے کا خطرہ نہیں صرف جماعت نہ ملنے کا اندیشہ ہے تو قضائے حاجت سے فارغ ہوکر نماز پڑھے، ایسی حالت میں نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے اور اس کا اعادہ واجب ہے، نماز شروع کرنے کے بعد تقاضا ہو تو بھی اسی حال میں نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے، اس پر واجب ہے کہ اس وقت نماز قطع کردے اور فراغت کے بعد پڑھے۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۴۳۱، زکریا بکڈپو، دیوبند)