انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** ہشام کی دوبارہ تخت نشینی واضح عامری کو جو منصور بن ابی عامر کاآمٓد کردہ غلام تھا ،حجابت یعنی وزارت عظمی کا عہدہ ملا واضح نے مہدی کاسر مستعین کے پاس وادی شوس میں بھیجا اور لکھا کہ اب خلیفہ ہشام دوبارہ تخت خَافت پر متمکن ہوچکا ہے اور مہدی کوقتل کردیاگیا ہے مناسب یہ ہے کہ تم خلیفہ وقت کی اطاعت اختیار کرو اور طریق سرکشی سے باز رہو ؛لیکن چونکہ مستعین کے ساتھ اس غارت گری میں اوفونش عیسائی بادشاہ بھی شریک ہوگیا تھا لیکن واضح عامری کے اس پیغام کو حقارت کے ساتھ ٹھرادیا گیا اور ابن اوفونش اور مستعین نے ملکر قرطبہ پر حملہ کیا قرطبہ کے اردگرد کاتمام علاقہ برباد کرکے قرطبہ کامحاصرہ کرلیا گیا