انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت معمربن ابی سرحؓ نام ونسب معمرنام،ابوسعید کنیت،نسب نامہ یہ ہے،معمر بن ابی سرح بن ربیعہ بن ہلال بن مالک بن ضبہ بن حارث بن فہر فہری ،ماں کا نام زینب تھا،نانہالی شجرہ یہ ہے،زینب بنت ربیعہ بن ہلال بن ضباب بن حجیر بن عبد بن معیص بن عامر بن لوئی۔ اسلام وہجرت دعوتِ اسلام کے ابتدائی زمانہ میں اسلام لائے،دوسری ہجرت میں حبشہ گئے،وہاں سے مدینہ ہجرت کی اورکلثوم بن ہدم کے مہمان ہوئے۔ (ابن سعد،جلد۳،ق۱:۳۰۳) غزوات بدر، احد اورخندق تمام مشہور لڑائیوں میں آنحضرتﷺ کے ساتھ رہے۔ (ابن سعد،جلد۳،ق۱:۳۰۳) وفات حضرت عثمانؓ کے عہدِ خلافت میں وفات پائی۔ (استیعاب:۱/۲۷۸) ازواج واولاد حضرت معمرؓ کے دو بیویاں تھیں، امامہ بنت عامر اور حضرت ابوعبیدہؓ کی بہن، پہلی کے بطن سے عبداللہ تھے اوردوسری سے عمیر۔ (ابن سعد،حوالہ مذکور)