انوار اسلام |
س کتاب ک |
وضو کرتے ہوئے امام سے آیتِ سجدہ سنے تو کیا حکم ہے؟ امام صاحب نے فجر کی نماز میں آیتِ سجدہ تلاوت کی اور سجدہ کیا، اس وقت وضو کرنے والےلوگوں نے آیتِ سجدہ سن لی تو ایسی صورت میں اگر وہ شخص سجدۂ تلاوت سے پہلے امام کے ساتھ نماز میں شریک ہوجائے اور امام کے ساتھ سجدۂ تلاوت کرلے تو یہ کافی ہے، اور اگر امام کے سجدۂ تلاوت کےبعد اسی رکعت میں شامل ہوا تو بھی امام کا کیا ہوا سجدۂ تلاوت اس کے لئے کافی ہے، کیونکہ وہ اس رکعت کو پانے والے کے حکم میں ہے اور اگر اس رکعت کے بعد نماز میں شریک ہوا یا اس نماز میں شریک ہی نہیں ہوا تو تنہا نماز سے باہر سجدۂ تلاوت ادا کرنا لازم ہو گا۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۴۵۶،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)