انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** اسلامی لشکر کی روانگی مجاہدین کا لشکر شام کی طرف بڑھنے لگا ، دشمن کو اطلاع ہوئی تو جاسوسی کے لئے ایک دستہ روانہ کیا ، شرحبیل کا بھائی سدوس اس کا سرغنہ تھا ، مسلمانو ں نے اسے پکڑ کر قتل کر دیا ، شرحبیل کو اطلاع ہوئی تو قیصر روم ہر قل سے مدد طلب کیا اور ایک لاکھ کا لشکر لے کر بلقاء میں مدد کے لئے پہنچ گیااور ایک گاؤں " مشارب" میں پڑاؤڈالا، تین ہزار مجاہدین کا لشکر حضرت زیدؓ بن حارثہ کی قیادت میں موتہ میں ٹھہرا ، موتہ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کیا گیا تھا اس لئے کہ یہاں طبعی رکاوٹیں ایسی تھیں کہ دفاع میں آسانی ہو سکتی تھی،