انوار اسلام |
س کتاب ک |
سجدہٴ سہو کن چیزوں سے لازم آتا ہے اور کس طرح کرنا چاہئے؟ سجدہٴ سہو کے واجب ہونے کا اُصول یہ ہے کہ فرض کی تأخیر سے یا واجب چھوٹ جانے سے یا واجب کی تأخیر سے سجدہٴ سہو واجب ہوتا ہے، آگے اس اُصول کی جزئیات بے شمار ہیں، سجدہٴ سہو کا طریقہ یہ ہے کہ آخری قعدہ میں "عبدہٗ و رسولہٗ" تک پڑھ کر ایک طرف سلام پھیر دیں، پھر دو سجدے کرکے دوبارہ التحیات پڑھیں اور دُرود شریف اور دُعا ءکے بعد سلام پھیریں۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۶۳، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۷۵، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)