انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** عرب کی قدیم قومیں ملک عرب میں قدیم سے سام بن نوح ؑ کی اولاد آباد رہی ہے زمانہ کے اعتبار سے باشندگانِ عرب کو مورخین نے تین طبقات میں تقسیم کیا ہے،یعنی عرب بائدہ،عرب عاربہ،عرب مستعربہ،بعض نے عاربہ اور مستعربہ کو ایک ہی قسم قراردے کر عرب بائدہ وعرب باقیہ دوہی قسمیں قرار دی ہیں عرب بائدہ سے وہ قومیں مرادہیں جو سب سے قدیم زمانہ میں ملک عرب کے اندر آباد تھیں اور وہ سب کی سب ہلاک ہوگئیں اُن کی نسل اور کوئی نشان دنیا میں باقی نہیں رہا، عرب باقیہ سے مراد وہ قومیں ہیں جو ملک عرب میں پائی جاتی ہیں،ان کے بھی دو طبقات میں جو عاربہ ومستعربہ کے نام سے موسوم کئے گئے ہیں، بعض نے اہلِ عرب کو چار طبقوں میں تقسیم کیا ہے،اوّل عرب بائدہ یا عرب عاربہ ،دوم عرب مستعربہ،سوم عرب تابعہ،چہارم عربہ مستعجمہ