انوار اسلام |
س کتاب ک |
لحن جلی سے قرآن شریف پڑھنے والے کی امامت صحیح ہے یا نہیں؟ جمال القرآن میں ہے تجوید کے خلاف قرآن پڑھنا یا غلط پڑھنا یا بے قاعدہ پڑھنا لحن کہلاتا ہے اور یہ (لحن)دوقسم کا ہے، ایک یہ کہ ایک حرف کی جگہ دوسرا حرف پڑ ھ دے ، جیسےالحمد کی جگہ الھمد پڑھ دیا، ث کی جگہ س پڑھ دیا، بڑی ح کی جگہ چھوٹی ہ پڑھ دی یا ذکی جگہ ز پڑھ دیا، ص کی جگہ س پڑھ دیا، ان غلطیوں کو لحن جلی کہتے ہیں اور یہ حرام ہے، بعض جگہ اس سے معنیٰ بگڑ کر نماز جاتی رہتی ہے۔ لہٰذا اس طرح پڑھنے والا امامت کے لائق نہیں ہے، اسے لازم ہے کہ پہلے قرآن صحیح پڑھنا سیکھے تب امامت کرے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۴/۱۷۷، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)