انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** تاریخی زمانے بعض مورخین نے تاریخ کو تین زمانوں پر تقسیم کیا ہے۔ (۱)قرونِ اولیٰ (۲)قرونِ وُسطیٰ (۳)قرون متاخرہ قرونِ اولیٰ میں ابتدائے عالم سے سلطنت روما کے آخر تک کا زمانہ شامل ہے،قرونِ وسطیٰ میں سلطنتِ روما کے آخر زمانہ سے قسطنطنیہ کی فتح کا زمانہ جب یہ شہر سلطان محمد ثانی عثمانی کے ہاتھ پر فتح ہوا شامل ہے۔ دنیا کے بعض عظیم الشان واقعات سے دوسرے واقعات کے زمانوں کا پتہ دیا جاتا ہے مثلاً پیدائشِ آدم سے اتنے برس بعد یا طوفانِ نوح سے اتنے برس پہلے یا بعد یا پیدائش عیسیٰ علیہ السلام یا بکرماجیت یا آنحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مکہ سے مدینہ کو ہجرت فرمانے یا کسی بادشاہ کے تخت نشین ہونے کے زمانے سے برسوں کا شمار کرلیا جاتا ہے،آج کل دنیا میں سب سے زیادہ عیسوی اورہجری سنین رائج ہیں۔