انوار اسلام |
س کتاب ک |
منبر پردوخطبوں کے درمیان بیٹھنے کی حکمت عبادتوں کی روح یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عملِ مبارک کی نقل کی جائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوخطبہ دیتے تھے اور منبر پرکھڑے ہوکر دیتے تھے؛ اسی لیے اسی طرح خطبہ دینا مسنون ہے، بہ ظاہر بیٹھنے کی حکمت یہ ہے کہ دوالگ الگ خطبے محسوس ہوں اور منبر پرکھڑے ہونے کا مقصود یہ ہے کہ دُور دُور تک سامعین خطیب کودیکھ سکیں۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۶۰،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)