انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** لغت عرب قرآن کریم چونکہ عربی زبان میں نازل ہوا ہے اس لیے تفسیر میں قرآن کے لیے اس زبان پر مکمل عبور حاصل کرنا ضروری ہے، قرآن کریم کی بہت سی آیات ایسی ہیں کہ ان کے پس منظر میں چونکہ کوئی شانِ نزول یا کوئی فقہی یا کلامی مسئلہ نہیں ہوتا ،اس لیے ان کی تفسیر میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یا صحابہ وتابعین کے اقوال منقول نہیں ہوتے چنانچہ ان کی تفسیر کا ذریعہ صرف لغت عرب ہوتی ہے اور لغت ہی کی بنیاد پر اس کی تشریح کی جاتی ہے ،اس کے علاوہ اگر کسی کی تفسیر میں کوئی اختلاف ہوتو مختلف آراء میں محاکمہ کے لیے بھی علم لغت سے کام لیا جاتا ہے ۔ (مقدمہ معارف القرآن:۴۱)