انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حجیتِ حدیث حجیتِ حدیث سے مراد قرآن کریم کے بعداحادیثِ نبویﷺ اسلامی احکام اور تعلیمات کا دوسرا بڑا مآخذہے؛بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ خود قرآن کریم کو ٹھیک ٹھیک سمجھنا اس سے احکام اخذ کرنا بھی رسول اللہﷺ کی تعلیم اوررہنمائی کےبغیر ممکن نہیں،بعض حضرات نے احادیث نبوی کی حجیت واہمیت کو مشکوک بنانے کی کوشش کی ہے اور اس سلسلہ میں طرح طرح کے شبہات پیدا کیے ہیں،اس لیے یہاں حدیث کی قانونی و شرعی حیثیت کوواضح کیاجائےگا،الغرض حدیث کی شرعی وقانونی حیثیت کو ثابت کرنا حجیت حدیث کہلاتا ہے۔