انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جہنمی ہونے کی خبر طبرانی میں رافع بن خدیج سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ نے ایک بار حاضرین مجلس سے فرمایا تمہارے اس مجمع میں ایک آدمی کی داڑھ دوزخ میں احد پہاڑ کی طرح ہوگی ،حضرت ابوہریرہ ؓکا بیان ہے کہ میں بھی اس مجلس میں تھا اس مجلس کے اور تمام لوگ تو مرگئے (سوائے ایک کہ ان میں سے کسی کو دوزخیوں کی طرح نہ پایا)پس اس مجمع میں سے میں زندہ ہوں اور ایک دوسرا شخص مرتد ہوگیا اور جنگ یمامہ میں ماراگیا ،رسول اللہﷺ کی یہ پیشن گوئی کہ اس مجمع میں ایک شخص جہنمی ہوگا صادق آئی۔ نسیم الریاض میں لکھا ہے کہ اس کا نام رجال بن عنقوہ تھا یہ یمامہ کا رہنے والا تھا،یہ شخص بنو حنفیہ کے وفد کے ساتھ آنحضرتﷺ کی خدمت میں آیا تھا اور مسلمان ہوکر قرآن سیکھا تھا،مگر جب یمامہ میں مسیلمہ کذاب نے پیغمبری کا دعوی کیا تو یہ شخص اس پرایمان لے آیا اور دین اسلام سے پھر گیا اور یمامہ میں جب مسیلمہ کے ساتھیوں سے مسلمانوں کی جنگ ہوئی تو یہ شخص مسیلمہ کی طرف سے لڑتے لڑتے زیدؓ بن خطاب کے ہاتھوں قتل ہوکر واصل جہنم ہوا۔