انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ہاتھ چہرے پر پھیرنا حضرت عمر بن خطاب ؓ فرماتے ہیں کہ رسول پاک ﷺ جب دعاء میں ہاتھ اٹھاتے تو اسے چھوڑتے نہیں جب تک دونوں ہاتھ کو چہرے پر نہ پھیر لیتے۔ (ترمذی:۲/۱۷۴) حضرت ابن عباسؓ کی روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جب دعاء سے فارغ ہوجاؤ تو چہرے پر ہاتھ مل لو۔ (ابوداؤد،ابن ماجہ:۲۷۵) حضرت سائب بن یزید اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ جب آپ ﷺ دعاء فرماتے تو دونوں ہاتھوں کو اٹھاتے اوردونوں ہاتھوں کو اپنے چہرے پر پھیرلیتے۔ (ابوداؤد :۲۰۹،بذل المجہود:۲۴۰)