انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
اوقاتِ نماز،اذان واقامت،نماز اور متعلقاتِ نماز کےمسائل واحکام اوقاتِ نماز کے مسائل واحکام مختلف نمازوں کے اوقات کے مسائل واحکام مختلف مسجدوں میں اوقاتِ نماز کا فرق صحیح یا نہیں ؟ فجر اور اس کے علاوہ نمازوں کا وقت کافی طویل ہوتا ہے اور ان اوقات میں اگر کسی مسجد میں چند منٹ پہلے اور کسی مسجد میں چند منٹ بعد نماز ادا کی جائے تو کچھ حرج نہیں؛ بلکہ اس میں نمازیوں کے لئے سہولت ہے کہ اگر ایک جگہ جماعت فوت ہوجائے تو دوسری جگہ جماعت کا ثواب حاصل کیا جاسکتا ہے، رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں بھی مختلف مسجدوں میں اوقاتِ نماز میں فرق ہوا کرتا تھا، بعض دفعہ ایسا بھی ہوا کہ مسجدِنبوی ﷺ میں صحابہ رضی اللہ عنہم نے آپ ﷺ کے پیچھے نماز ادا کی اور جب واپس ہوئے تو دوسری مسجدوں میں ابھی نماز ہورہی تھی؛ اس لئے مختلف مسجدوں میں اوقاتِ نماز کا فرق چنداں مضر نہیں۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۱۱۷،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)