انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** رکن الدین خورشاہ رکن الدین خورشاہ فدائیوں کا آخری بادشاہ تھا، جس کو ہلاکو خان چنگزی نے بربادی بغداد سے ایک سال پیشتر ۶۵۵ھ میں گرفتار کرکے فدائیوں کی دولت وحکومت کا خاتمہ کردیا،حسن بن صباح کے بعد قلعہ الموت اوراُس کے مضافات پر فدائیوں کی حکومت،قائم رہی مگر سو سال تک وہ اپنی مملکت میں کوئی ترقی اوروسعت پیدا نہیں کرسکے،جب چنگیز خاں تاتاریوں کے وحشی گروہ کو لے کر ممالک اسلامیہ کو تاخت و تاراج کرنے لگا تو ان فدائیوں نے بھی ہاتھ پاؤں نکالے اوراپنے رقبۂ حکومت کو وسیع کرنا شروع کیا،لیکن ابھی یہ پورے طور پر اپنے حوصلے نہ نکال چکے تھے کہ جلال الدین بن علاء الدین خوارزم شاہ نے ان پر چڑھائی کرکے ان کے زور وقوت کو توڑدیا اورقلعہ الموت میں ان کو محصور کرکے تمام دوسرے قلعوں کو اُن سے چھین کر ویران ومنہدم کردیا اوردولت فدائیہ کی حالت بہت ہی سقیم ہوگئی آخر ہلاکو خان نے اس مریض نیم جان کو قید ہستی سے آزاد کیا۔