انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
دروازہ پر دستک کی آواز سن کر نماز توڑنا جائز ہے یا نہیں؟ نماز دوران کوئی ہم کو دُوسرے کمرے سے آواز دے، جس کو یہ معلوم نہیں کہ ہم نماز میں مشغول ہیں، یا کوئی دروازے پر دستک دے اور ہم نماز پڑھ رہے ہوں اور گھر میں ہمارے سوا کوئی اور نہ ہو، ایسے وقت آنے والا بھی جلدی میں ہو یا کسی ایسی شدید ضرورت کے لئے جس کے نقصان کی تلافی نہ ہوسکے تو ایسی صورت میں نیت توڑ دینا جائز ہے اور محض کسی کے آواز دینے پر یا دستک سن کر نماز توڑنا جائز نہیں۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۲۴، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ کتاب الفتاویٰ:۲/۲۵۵،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)