انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت سعدؓبن خولی نام ونسب سعد نام،باپ کا نام خولی تھا، نسب نامہ یہ ہے،سعد بن خولی بن سبرہ بن رہم بن مالک ابن عمیرہ بن عامر بن بکر بن عامر الاکبر بن عذرہ بن رفیدہ بن ثور بن کلب،سبرہ کسی طرح گرفتار ہوکر مشہور بدری صحابی حضرت حاطبؓ بن ابی بلتعہ کی غلامی میں آگئے تھے،حضرت حاطبؓ ان کے ساتھ نہایت شفقت اورمہربانی سے پیش آتے تھے۔ اسلام ان کے زمانہ اسلام کی تصریح نہیں ملتی، اغلب یہ ہے کہ اپنے آقا حضرت حاطبؓ کے ساتھ آغاز دعوت اسلام میں مشرف باسلام ہوئے ہوں گے۔ غزوات وشہادت قبولِ اسلام کے بعد سب سے پہلے غزوۂ بدر میں شریک ہوکر بدری ہونے کا شرف حاصل کیا اس کے بعد احد میں شریک ہوئے اوراسی میں شہادت پائی۔ اولاد شہادت کے بعد ایک لڑکا عبداللہ یادگار چھوڑا، حضرت عمرؓ نے باپ کے خدمات کے صلہ میں انصار کے ساتھ ان کا وظیفہ مقرر فرمایا۔