انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** سیّدہ خیر النساء بہتر صاحبہ (۱)دعا ء کی توفیق ملنے کا مطلب ہی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ چاہتا ہے کہ اس کا بندہ اس سے خوب جی کھول کر اورخوب جی بھر کر مانگے، اس لئے ایسے موقع پر کوتاہی بے نیازی اور مایوسی یا بے دلی اور کم ہمتی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے ۔ (۲)دعاء کی توفیق در پردہ اس بات کا اشارہ ہے کہ ہم دینا تو چاہتے ہیں تم مانگنا تو سیکھو ۔ (۳)بچوں کی تربیت سے متعلق کچھ اصول بیان فرماتی ہیں :۔ بریصحبتوں سے دور رکھو ، ہر وقت خیال رکھو کہ ان کی طبیعت کسی اور کی طرف مائل نہ ہو ، ان کی ضد پوری نہ کرو ، مانگنے سے پہلےان کی خواہش پوری کردو کہ ضدپیدا نہ ہو ، ان کے ساتھ ایسا انداز رکھو کہ وہ تم سے بے خوف نہ ہوں ، تمہارا اشارہ ان کو کافی ہو ، بہت مارنے اور باربار کہنے سے بچے بے حیاء ہوجاتے ہیں ، بس اشارہ سے کام لو ، سب بچوں کو ایک نظر سے دیکھو ، اور ایک کو دوسرے پر ترجیح نہ دو کہ ایک دوسرے کو ذلیل سمجھیں ۔