انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** موسیٰ خان ابن باید وخاں موسیٰ خان کے تخت نشین ہونے پر امیر علی اویران اوردوسرے امراء اویرات کے اقتدار نے خوب ترقی کی،امیر حسن جلائر جو ملک روم میں برسرحکومت تھا، اس نے موسیٰ خان پر چڑھائی کرکے میدانِ جنگ سے اُس کو بھگادیا،اور امیر علی کو قتل کردیا،موسیٰ خان شکست خوردہ بھاگ کر ضلع ہزارہ میں آیا اوریہاں گرفتار ہوکر قتل ہوا، موسیٰ خان کے بعد سلطان محمد خاں ابن قتلق خاں ابنِ تیمور ابن انبارجی ابن منکور تیمور ابن ہلاکوخان تخت نشین ہوا، اس کی حکومت بھی موسیٰ خاں کی طرح بہت کمزور تھی، اس کے بعد برائے نام چند افراد اورہلاکوخان کی نسل سے تخت نشین ہوئے ۷۴۴ ھ تک ہلاکو خاں کی اولاد کا نام ونشان گم کیا اورہلاکوخان کے مفتوحہ ممالک میں بہت سی خود مختار حکومتیں قائم ہوگئیں۔