انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** امت محمد یہ کی خصوصیت warning: preg_match() [function.preg-match]: Compilation failed: regular expression is too large at offset 34224 in E:\wamp\www\Anwar-e-Islam\ast-anwar\includes\path.inc on line 251. اس امت کی خصوصیات میں سےایک اہم خصوصیت یہ بھی ہے کہ اللہ تعالی نے اپنی عبادت کے لیے اس امت میں کسی خاص جگہ کو منتخب نہیں کیا بلکہ تمام روئے زمین کو مومن کی سجدہ گاہ اورعبادت کی جگہ بنایا ہے خواہ آبادی ہو یا جنگل ،صرف جگہ پاک ہونی چاہیے بہرحال ہر جگہ نماز ادا کی جاسکتی ہے لیکن پھر بھی جس جگہ مسلمان آباد ہوں اوران کا گھر بار ہو تو وہاں ایک ایسی جگہ ہونی چاہے جو اللہ کی عبادت کے لیے وقف ہو،وہ ہمیشہ پاک صاف رہے،جس کی برکت اورماحول بھی انسان کو عبادت کی طرف بلاتا ہو۔ اگرچہ مساجد کا بنیاد ی مقصد پانچ وقت کی نماز کی ادائیگی اورجس علاقہ میں جمعہ کا قیام درست ہے وہاں جمعہ کی نماز کا قیام ہے اس کے علاوہ مسجد مسلمانوں کی اور بھی بہت سی ضروریات کی تکمیل کرتی ہے وہ مسلمانوں کے لیے ہمہ مقصدی مرکز ہے،نماز،تلاوت قرآن، ذکر ،اعتکاف ،اصلاح ،دعوت وتبلیغ اورمسلمانوں کے باہمی نزاعات کو سلجھانے اورصحیح فیصلے کرنے کا نیز ان تمام کاموں کا جن کے ذریعہ امت کی اجتماعی شیرازہ بندی ہوسکتی ہو، اس لیے مساجد کو شعائر اللہ کا درجہ حاصل ہے اوراسی وجہ سے اللہ کے رسول ﷺ جب کوئی لشکر روانہ کرتے تو فرماتے: جب تم مسجد دیکھو یا مؤذن کی آواز سنو تو کسی کو قتل مت کرو۔ حوالہ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فُضِّلْنَا عَلَى النَّاسِ بِثَلَاثٍ جُعِلَتْ صُفُوفُنَا كَصُفُوفِ الْمَلَائِكَةِ وَجُعِلَتْ لَنَا الْأَرْضُ كُلُّهَا مَسْجِدًا وَجُعِلَتْ تُرْبَتُهَا لَنَا طَهُورًا إِذَا لَمْ نَجِدْ الْمَاءَ وَذَكَرَ خَصْلَةً أُخْرَى(مسلم كِتَاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةِ ۸۱۱) عَنْ ابْنِ عِصَامٍ الْمُزَنِيِّ عَنْ أَبِيهِ وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا بَعَثَ جَيْشًا أَوْ سَرِيَّةً يَقُولُ لَهُمْ إِذَا رَأَيْتُمْ مَسْجِدًا أَوْ سَمِعْتُمْ مُؤَذِّنًا فَلَا تَقْتُلُوا أَحَدًا(ترمذي بَاب مَا جَاءَ فِي الدَّعْوَةِ قَبْلَ الْقِتَالِ ۱۴۶۹) فضل بناء المسجد وملازمته وانتظار الصلاة فيه ترجع إلى أنه من شعائر الإسلام ، وهو قوله صلى الله عليه وسلم : ' إذا رأيتم مسجدا ، أو سمعتم مؤذنا ، فلا تقتلوا أحدا، وأنه محل الصلاة معتكف العابدين ومطرح الرحمة ويشبه الكعبة من وجه الخ (حجة اللہ، المساجد ۴۰۶/۱ ) بند