انوار اسلام |
س کتاب ک |
نفل باجماعت جائز ہے یا نہیں؟ نفل با جماعت نہ پڑھنا چاہئے،صحیح یہی ہے کہ نفل کی جماعت تداعی کے ساتھ مکروہ ہے اور تداعی کی تفسیر یہ ہے کہ چار مقتدی جماعت میں ہوں یہ باتفاق مکروہ ہے اور تین مقتدی ہو تو اس میں اختلاف ہے اور ایک یا دو مقتدی ہوں تو کوئی کراہت نہیں۔ الغرض نفل کی جماعت تداعی کے ساتھ کرنا چھوڑنا ضروری ہے، جہاں چھوٹ گئی یا ہوتی ہی نہیں تو وہاں شروع نہ کرنا چاہئے، ورنہ بدعت کے جاری کرنے کا گناہ ہوگا، جیسے کہ حدیث میں ہے۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۲۲۸، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)