انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** سنین ہجری اس وقت تک زمانہ کا اندازہ کرانے کے لئے سنہ نبوی استعمال کئے گئے ہیں جن سے مدعایہ تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نبوت ملے ہوئے اتنے سال ہوئے،لیکن یہ بتادینا ضروری ہے کہ قمری سال کے مہینوں کی ترتیب اورنام وہی ہیں جو پہلے سے ملک عرب میں راج تھے، اس لئے سنہ نبوی کا پہلا سال صرف چند ہی مہینے کے بعد ختم ہوگیا تھا،یہی وجہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا داخلہ مدینہ کے اندر ماہ ربیع الاول ۱۴ نبوی میں بیان کیا گیا ؛لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت اورنبوت کو صرف ساڑھے بارہ سال ہوئے تھے،اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مدینہ میں ہجرت فرما کر تشریف لانے سے سنہ ہجری شروع ہوتا ہے، چونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بارہ ربیع الاول کو مدینہ منورہ میں تشریف لائے ،اس لئے پہلا ہجری سال صرف ساڑھے نو مہینے کے بعد ختم ہوگیا اوریکم محرم سے دوسرا سال شروع ہوگیا تھا،لہذا یوں سمجھنا چاہیے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ۲ ہجری کے ماہ صفر تک ابو ایوبؓ انصاری کے مکان میں رہے۔