انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** میٹھے پانی کا کنواں(بیرٔ رومہ) ( بیٔر رومہ) : مدینہ کے اکثر کنووں کا پانی کھارا تھا جس کی وجہ سے مہاجرین کو پینے کے لئے میٹھا پانی نہیں ملتا تھا ، وہاں ایک بڑا کنواں بیٔر رومہ نام کا تھا جس کا مالک ایک یہودی تھا جو اس کا پانی مسلمانوں کو بیچا کرتاتھا،یہ پانی بہت لطیف او ر میٹھا تھا ، غریب مہاجرین کے لئے یہ پانی خریدکر پینا بڑا دشوار تھا، اسی لئے حضور اکرم ﷺ نے اس کنویں کو خریدنے کی ترغیب دی اور اس کے خریدار کو جنت کی بشارت دی ، حضورﷺ کے ارشاد کے بعد حضرت عثمانؓ نے اس کنویں کو سو اونٹوں یا بارہ ہزار درہم کے عوض یہودی سے نصف کنواں خرید کا وقف کردیا ، نصف حصہ پر پانی لینے والوں کا اژدحام رہنے سے یہودی نے بقیہ نصف کنواں بھی آٹھ ہزار درہم میں بیچ دیا۔