انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** پانی کےمشکیزے صحیحین میں عمران بن حصین ؓسے روایت ہے کہ اصحاب رسول نے ایک سفر میں نبی کریمﷺ کی خدمت میں پیاس کی شکایت کی آنحضورﷺ نے سواری سے اترکر حضرت علی اور ایک دوسرے شخص کو بلاکر فرمایا کہ جاؤ پانی تلاش کرو؛چنانچہ یہ لوگ گئے،ایک عورت ملی جس کے پاس پانی کے دو مشکیزے تھے اس عورت کو آپ کی خدمت میں لائے،آپ نے ایک برتن منگواکر ان دونوں مشکیزوں سے پانی انڈیلا اور صحابہ سے فرمایا کہ پیو،حضرت عمران کا بیان ہے کہ ہم چالیس پیاسے آدمیوں نے خوب سیراب ہوکر پیا اور ہمارے پاس جتنی مشکیں اور برتن تھے سب اس پانی سے بھر لیے، اس کے بعد بھی خدا کی قسم اس عورت کی مشکیزے پہلے سےزیادہ بھرے ہوئے معلوم ہوتےتھے۔