انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
امام کے پیچھے مؤذن کی جگہ متعین کرنا جائز ہے یا نہیں؟ مسجد میں کسی کے لئے بھی جگہ متعین کرنا جائز نہیں، مؤذن اگر امام سے قریب رہنا چاہتا ہے تو دوسرے نمازیوں سے پہلے آجائے، ورنہ جہاں بھی جگہ ملے وہیں سے اقامت کہہ دے، اقامت کے لئے صفِ اول یا امام سے قرب کی کوئی قید نہیں۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۲۹۵، زکریا بکڈپو، دیوبند)