انوار اسلام |
س کتاب ک |
ترکِ تعدیل سے کیا سجدۂ سہو واجب ہوگا؟ اگر کوئی سہواً نماز میں قومہ اور جلسہ سکون سے نہ کرے اورنماز میں تعدیل نہ کرے تو سجدۂ سہو واجب ہوگا، اصل میں سجدۂ سہو اس فعل سے واجب ہوتا ہے جو سہواً ہو اور جولوگ عمداً و عاد تاً قومہ و جلسہ پورا نہیں کرتے اس میں سجدۂ سہو نہیں ہے بلکہ ایسی نمازوں کا اعادہ واجب ہے، کیونکہ ترکِ واجب عمداً کرنے سے اعادہ واجب ہوتا ہے۔ (مستفاد:فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۸۵، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)