انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** تومنہ خان کی تعبیر تو منہ خان نے سُن کر کہا کہ قبل خان کی چوتھی پشت میں کوئی عظیم الشان بادشاہ پیدا ہوگا اور تیری آتھویں پشت میں ایک عظیم الشان بادشاہ پیدا ہوگا،اورمیری نسل میں عرصہ دراز تک حکومت وسلطنت رہے گی، اس کے بعد تومنہ خان نے قبل خاں اورقاچولی بہادر دونوں کو آپس میں متحد و متفق رہنے کی نصیحت کی اور دونوں بیٹوں کے درمیان ایک عہد نامہ لکھوا کر دونوں کے دستخط کرائے اوراپنی بھی مہر لگا کر خزانچی کے سپرد کیا کہ یہ عہد نامہ نسلاً بعد نسلِ باقی اور محفوظ رہنا چاہئے،اس عہد نامہ میں لکھا گیا تھا کہ بادشاہت وحکومت قبل خان کی اولاد میں رہے گی اورفوج کی سپہ سالاریِ قاچولی بہادر کی اولاد سے مخصوص رہے گی، تومنہ خان کی وفات کے بعد قبل خان تخت حکومت پربیٹھا تو قبل خاں کے بعد قویلہ خان قویلہ خان کے بعد برتان بہادر اوربرتان بہادر کے بعد میسو کا بہادر تخت نشین ہوا۔