انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مجلس کے اختتام پر کیا پڑھے عبداللہ بن مغفل ؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جو لوگ بھی کسی مقام پر جمع ہوں پھر الگ ہوں اورانہوں نے خدائے پاک کا ذکر نہ کیا تو ایسی مجلس قیامت کے دن حسرت کا باعث ہوگی۔ (الدعاء:۳/۱۶۶۱) حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے مروی ہے کہ جس کو یہ پسند ہو کہ بڑے ترازو میں اس کے اعمال تولے جائیں اسے چاہیے کہ مجلس کے آخیر میں جب اٹھے تو یہ دعا پڑھے: سُبْحَانَ رَبِّکَ رَبِّ الْعِزَّۃِ عَمَّا یَصِفُوْنَ وَسَلَامٌ علَی الْمُرْسَلِیْنَ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ (نزل الابرار:۳۶۹،اذکار)