انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** ادریس بن یحییٰ حمودی آخر ۴۴۳ھ میں ادریس بن یحیی بن علی بن حمود مالقہ کے تخت پر قابض ومتمکن ہوا،غرناطہ وقرمونہ کی ریاستوں نے اس کی اطاعت قبول کی،ادریس بن یحییٰ نے اپنا لقب’’عالی‘‘ رکھا اورسبط کی حکومت اپنے باپ کے غلاموں سکوت وزرق اللہ کو عطاء کی ۴۴۸ ھ میں محمد بن علی بن حمود نے خروج کیا اورادریس بن یحییٰ شکست کھاکر قمارش چلا گیا،محمد بن ادریس نے مالقہ میں تخت نشین ہوکر اپنا لقب مہدی رکھا،اوراپنے بھائی’’سنالی‘‘ کو اپنا والی عہد بنایا،۴۴۹ ھ میں محمد بن ادریس نے وفات پائی،اس کے فوت ہونے کی خبر سن کر ادریس بن یحییٰ دوبارہ مالقہ میں آکر تخت نشین ہوا ۴۵۰ھ میں ادریس بن یحییٰ نے وفات پائی۔